علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی آخری تاریخ 7 نومبر تک بڑھا دی

1441
Allama Iqbal Open University

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے موسم خزاں کے سمسٹر 2023 کے دوسرے مرحلے میں پیش کیے جانے والے اوپن ڈسٹنس لرننگ (او ڈی ایل) پروگراموں کے لیے داخلے کی تاریخ میں 7 نومبر تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان کے مطابق اس مرحلے میں پیش کیے جانے والے پروگراموں میں آرٹس میں ایسوسی ایٹ ڈگری (بی اے جنرل)، کامرس میں ایسوسی ایٹ ڈگری (بی کام)، تعلیم میں ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایس (او ڈی ایل) پروگرام، بی ایڈ پروگرام، بی بی اے، پوسٹ گریجویٹ، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہیں۔طلباء ان پروگراموں میں داخلے کے لیے 7 نومبر تک بغیر لیٹ فیس کے درخواست دے سکتے ہیں ۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز (بی اے، بی کام) اور بی ایڈ پروگرام کے داخلہ فارم بھی ملک بھر میں یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر اور سوئفٹ مراکز پر دستیاب ہیں۔تمام ضروری معلومات پراسپیکٹس میں دستیاب ہیں۔ طلباء مزید معلومات کے لیے علاقائی دفاتر کا دورہ کر سکتے ہیں یا یونیورسٹی کی ہیلپ لائن 051-111 112 468 پر کال کر سکتے ہیں۔