اسلام آباد ۔ 23 دسمبر(اے پی پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مسیحی کارکنوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے کیمپس میں میڈیکل سینٹر کے سامنے ایروکیریا کے ایک درخت کو سرخ اور نیلے رنگ کی لائٹوں سے آراستہ کرکے اسے کرسمس ٹری کے نام سے منصوب کیا جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے مسیحی کارکنوں کو کرسمس کی خوشی میں یکم جنوری کی چھٹی دے دی ہے۔یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسیحی کارکنوں کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لئے مرکزی آڈیٹوریم میں کرسمس تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں 80سے زائد عیسائی کارکن اور انکے اہل و عیال شریک تھے