19.1 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومقومی خبریںعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی/ایم فل پروگرامز کے داخلے...

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی/ایم فل پروگرامز کے داخلے مکمل، کامیاب امیدواروں کو 21مارچ تک فیس جمع کرانے کا نوٹس جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2025ء کے ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویوز مکمل کرکے میرٹ لسٹیں جاری کردی ہیں۔ کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ 21 مارچ تک اپنی فیس جمع کراکر داخلہ یقینی بنائیں۔

یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر میرٹ لسٹیں دستیاب ہیں جہاں ٹیسٹ /انٹرویو دینے والے طلبہ اپنے نام کی تصدیق کرسکتے ہیں، تمام کامیاب طلبہ کو پہلے سمسٹر کی فیس جمع کرانے کا نوٹس بذریعہ موبائل ایس ایم ایس اور ای میل ارسال کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ایم ایس/ایم فل پروگرامز کے داخلوں کے لئے مجموعی طور پر 276 طلبہ نے کامیابی حاصل کی جن میں فیکلٹی آف ایجوکیشن کے 89 طلبہ،فیکلٹی آف سائنسز اینڈ ہومینیٹیز کے123 طلبہ،فیکلٹی آف سائنسز کے 51 طلبہ،فیکلٹی آف عربی و علوم اسلامیہ کے 14 طلبہ،پی ایچ ڈی پروگرامزکے داخلوں کے لئے مجموعی طور پر 61 طلبہ کامیاب قرار پائے جن میں فیکلٹی آف ایجوکیشن کے 35 طلبہ، فیکلٹی آف سائنسز اینڈ ہومینیٹیز کے 5 طلبہ،فیکلٹی آف سائنس کے 9 طلبہ،فیکلٹی آف عربی و علوم اسلامیہ کے 12 طلبہ شامل ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنی فیس جمع کرا کر داخلہ یقینی بنائیں۔ مزید معلومات کے لئے یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ کریں یا متعلقہ شعبہ جات سے رابطہ کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573577

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں