31.6 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومقومی خبریںعلامہ اقبال کا فلسفہ اور فکر پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ...

علامہ اقبال کا فلسفہ اور فکر پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ، خودی کا ولولہ انگیز پیغام دے کر دوسروں پر انحصار کے بجائے اقبال نے نوجوان نسل کو اپنی دنیا آپ پیدا کرنے کا حکیمانہ درس دیا،نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی

- Advertisement -

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نےعلامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا فلسفہ اور فکر پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے، خودی کا ولولہ انگیز پیغام دے کر دوسروں پر انحصار کے بجائے اقبال نے نوجوان نسل کو اپنی دنیا آپ پیدا کرنے کا حکیمانہ درس دیا۔

جمعرات کو یوم اقبال پراپنے پیغام میں نگران وفاقی وزیر مرتضی ٰسولنگی نے کہا کہ ہمیں فکر اقبال پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے، اقبال نے مسلمانوں کی حقیقی شناخت کےلئے انہیں خواب غفلت سے بیدار کرنے کی عملی کوشش کی، آج ہمیں جن کثیر الجہتی چیلنجز کا سامنا ہے انکا حل اقبال کی آفاقی تعلیمات میں پوشیدہ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نےکہا کہ اقبال نے نوجوانوں کو خودی کا پیغام دیا اور انہیں شاہین کی زندگی اپنا کر جہد مسلسل کا درس دیا، نوجوان فکر اقبال اپنا کر پاکستان اور امت مسلمہ کی حقیقی خدمت کرسکتے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=409335

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں