- Advertisement -
سیالکوٹ۔ 25 اپریل (اے پی پی):خطیب مرکزی مسجد زینبیہ علامہ فیض علی کرپالوی نے کہا کہ دہشت گرد اور دہشت گردی دونوں ملک کے لیے زہر قاتل ہیں ان کے سہولت کار بھی اتنے ہی مجرم ہیں ۔ انہوں نے جمعہ کے خطبے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہبِ کے لوگ آزادی سے اپنی عبادات سر انجام دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام علماء اپنے اپنے خطابات میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اپنی آواز اٹھائیں ۔
ہم تمام محب وطن پاکستانی ایک دوسرے کے عقائد ونظریات کا احترام کریں اور باہم رواداری کا مظاہرہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اس کی بہت ضرورت ہے ۔انہوں نے ملکی سلامتی اور فلسطینیوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587755
- Advertisement -