عمران خان تماشے، الزامات چھوڑیں، نام بتائیں، کس کے کہنے پہ جھوٹے الزام لگاتے رہے اور جیلوں میں ڈالتے رہے، مریم اورنگزیب

188

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏عمران خان بتائیں مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے بارے میں کن ایجنسیوں نے رپورٹ دی تھی؟رپورٹ دینے والے لوگوں کے نام بتائیں؟چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں گارنٹی کس نے دی تھی؟

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان تماشے، الزامات چھوڑیں، نام بتائیں، کس کے کہنے پہ جھوٹے الزام لگاتے رہے اور جیلوں میں ڈالتے رہے۔ ‏ریلیاں نہ نکالیں، یہ بتائیں آپ نے شہباز گل سے اداروں کے اندر بغاوت کا بیان کیوں جاری کروایا؟ کیوں لسبیلہ کے شہدا کے خلاف اپنے سوشل میڈیا ٹرولز سے مہم چلائی؟