عمران خان صرف خوابوں اور خیالوں میں نواز شریف کا مقابلہ کر سکتے ہیں، وزیرمملکت مریم اورنگزیب

108

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صرف خوابوں اور خیالوں میں نواز شریف کا مقابلہ کر سکتے ہیں،نواز شریف سے مقابلہ کرنے کیلئے نواز شریف جیسا اخلاق پیدا کرنا اور وضع دار بننا پڑے گا اور نوازشریف سے مقابلے کیلئے تین دفعہ وزیراعظم منتخب ہونا پڑےگا، محمد نواز شریف قوم کی خدمت اور فلاح کی سیاست کرتے ہیں، خان صاحب! آپ صرف جھوٹ اور انتشار کی سیاست کر تے ہیں۔ ہفتہ کو تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے خطاب کے ردعمل میں وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف سے مقابلے کیلئے عوام کا ووٹ اور دعائیں لینا پڑیں گی اور پاکستان سے محبت اور عوام کی خدمت کرنا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب زندگی مقابلے اور جدوجہد کانام ہے مگر جھوٹ کے مقابلے کا نہیں