عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیاہے، آئی جی اسلام آباد

210
عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیاہے، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔اسلام آباد پولیس کے آفیشل اکائونٹ سے کئے گئے ٹویٹ کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیاگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آبادمیں حالات معمول پر ہیں، یہاں دفعہ 144 نافذ ہے، اس کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔