عمران خان کو مزید اقتدار میں رہنے دیتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا ،وفاقی وزیر شازیہ مری

37

کراچی۔8جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کا وہ حشر کیا جس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی،عمران خان کو مزید اقتدار میں رہنے دیتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔

جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے ملک میں نئے پاکستان کے نام پر گوگی راج قائم کیا تھا اور ان کا بھیانک چہرہ قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بے نقاب ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کو چور چور کہنے والا کا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے ۔