عمران خان ہر چیز کا الزام جنرل باجوہ کےسرتھوپتے ہیں،وہ جواب دیں کہ کیاصرف ہیلی کاپٹرکی سیرکیلئے وزارت عظمی کی کرسی پربیٹھےہوئےتھے؟،مریم اورنگزیب

233
مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ہر چیز کا الزام جنرل باجوہ کے سر تھوپتے ہیں، وہ جواب دیں کہ کیا وہ صرف ہیلی کاپٹر کی سیر کیلئے وزارت عظمی کی کرسی پر بیٹھے ہوئے تھے؟

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سوال کیا کہ کیا 2018ء میں حکومت باجوہ نے بنائی تھی؟، عالمی سازش باجوہ نے کی؟ توشہ خانہ سے گھڑیاں باجوہ کے کہنے پہ چوری کیں؟، عدت میں شادی باجوہ کے کہنے پہ کی؟ ملک ریاض سے ہیرے، زمینیں پنکی نے باجوہ کے کہنے پہ رشوت میں لیں؟ سی پیک باجوہ کے کہنے پہ روکا،

معیشت تباہ، آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی باجوہ کے کہنے پر کی؟ انہوں نے کہا کہ کیا میر جعفرکو ایکسٹینشن اور دوسری ایکسٹینشن کی آفر باجوہ کے کہنے پہ دی؟ بزدار اور پرویز الہیٰ کو وزیرِ اعلی باجوہ کے کہنے پہ لگایا؟ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں باجوہ کے کہنے پہ توڑیں؟ انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان صرف اپنی مرضی سے 55 روپے میں بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس ہیلی کاپٹر کی سیر کرتے تھے؟۔