عمران نیازی نے جس ڈھٹائی سے اور بے دریغ مذہب کارڈ استعمال کیا اس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، احسن اقبال

106
احسن اقبال
جامع ترقی کے لئے سیاسی استحکام اور پالیسیز کا تسلسل ناگزیر ہے ، وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی کارکردگی رپورٹ کے اجراکی تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرمنصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے جس ڈھٹائی سے اور بے دریغ مذہب کارڈ استعمال کیا اس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ خود اس کے قبیلے میں مردان کا واقعہ اسی "مذہبی ٹچ” کا شاخسانہ ہے۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور اس کے مقامی راہنماؤں نے میرے خلاف بھی بھرپور مذہبی کارڈ کھیلا جس کا نتیجہ مجھ پہ قاتلانہ حملے کی صورت میں نکلا۔ عمران نیازی نے معیشت اور سیاست تو تباہ کی ، معاشرت بھی جنونیت اور عدم برداشت کا شکار کر دی ہے۔