
پشاور۔27اکتوبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدراور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ فیصل واوڈا کی گزشتہ رات کی پریس کانفرنس کے بعد عمران نیاز ی کا جھوٹ پر مبنی ’غیر ملکی سازش‘ کا بیانیہ بے نقاب ہو گیا ہے ۔
مینگورہ میں ایس این جی پی ایل ٹی بی ایس گیس سپلائی کے افتتاح کے بعد ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عمران خان نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد عوام کو دھوکہ دینے اور اپنی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کوبچانے کے لیے ڈرامہ رچایا ، عمران خان نے ذاتی سیاسی فائدے کے لیے لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ قوم کو وہ مقاصد بتائیں جو وہ اپنے لانگ مارچ سے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
امیرمقام نے پی ٹی آئی حکومت پر ایس این جی پی ایل ٹی بی ایس پراجیکٹ کو طویل عرصے سے نظر انداز کرنے اور سوات کے عوام کو گیس کی سہولت سے محروم رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میگا پراجیکٹ کی منظوری پی ایم ایل این کی سابق حکومت نے دی تھی اور آج اس سے بڑی تعداد میں صارفین کو گیس سے فائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این کی حکومت نے مینگورہ کو گیس فراہم کر کے سوات کے عوام کا دیرینہ وراثتی مطالبہ پورا کیا ہے سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے عمران نیازی کو ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات لگانے اور ملکی معیشت کو تباہ کرنے کا ذمہ دارقراردیتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران نیازی کی کرپٹ پریکٹس الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد بے نقاب ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔امیر مقام نے کہا کہ آئین کے تحت انتخابات وقت پر ہوں گے اور موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ گزشتہ چار سالوں میں دلکش نعرے لگا کر کون جھوٹا تھا اور کس نے موٹر ویز کا جال بچھا کر ملک کی خدمت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا عمران سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے، عمران خان کا لانگ مارچ ملک میں سیاسی افراتفری پھیلانے اور جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے پاکستان کے عوام نے عمران خان کی ایجی ٹیشن پر مبنی سیاست کو مسترد کر دیا ہے کیونکہ ان کی حکومت گزشتہ چار سالوں میں عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی عمران پچھلے دروازوں اور ایجی ٹیشن کی سیاست سے اقتدار میں نہیں آسکتے۔
وزیراعظم کے مشیرنے کہا کہ مسلم لیگ ن وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے سپریم لیڈر نواز شریف کی قیادت میں بہترین ملکی مفاد میں عوامی فلاح کی سیاست کر رہی ہے مسلم لیگ نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے اور وہ پاکستان کو اقتصادی ایشین ٹائیگر بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ سوات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ذاتی طور پر امدادی اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔
دوسری جانب عمران خان نے بے مقصد لانگ مارچ اور دھرنوں میں اپنی توانائیاں استعمال کر کے کے پی اور پنجاب کے سیلاب زدگان کو تنہا چھوڑ دیا ہے ۔ اس موقع پر عوام نے مینگورہ اور سوات کے ملحقہ علاقوں کو گیس کی سہولت فراہم کر کے ان کے دیرینہ وراثتی مسئلے کو حل کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور انجینئر امیر مقام کے حق میں نعرے لگائے۔