راولپنڈی ۔13فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ عوامی فلاح کے منصوبے بروقت مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے گزشتہ روز مسیاڑی چوک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر کو مسیاڑی چوک میں جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی سی مری نے متعلقہ حکام کو ترقیاتی کام کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبے بروقت مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ترقیاتی کاموں کی نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسیاڑی چوک میں تزئین و آرائش کے کام کو بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=560370