اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے 20 حلقوں کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھرپور جذبے کے ساتھ گھروں سے نکلیں، ووٹ کا حق استعمال کریں، آپ کے مستقبل کا دارومدار اس پرچی پر ہے۔
اتوار کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بزرگ، مائیں اور مردوخواتین آج فیصلہ دیں کہ پنجاب اور پاکستان میں خدمت کا راج ہوگا، نالائقی، جھوٹ اور کرپشن کا نہیں۔
انہوں نے کہاکہ جھوٹ بولنے ، 100یونٹ مفت بجلی کی سہولت چھیننے والوں کے خلاف عوام واضح فیصلہ سنائیں ۔