عوام عمران خان کی سچائی ، محنت اور دیانت کے ساتھ کھڑے ہیں ، حماد اظہر

111
میرے بے ہوش ہونے کی خبر درست نہیں تھی، وفاقی وزیر حماد اظہر کا ٹویٹ

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کی سچائی ، محنت اور دیانت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

جمعہ کو منڈی بہاء الدین میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ عام میں بڑی تعداد میں شرکت کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام عمران خان کی سچائی ، محنت اور دیانت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے جلسہ عام کی تصویر بھی شیئر کی جس میں عوام کا ایک جم غفیر وزیراعظم کا خطاب سننے کے لئے جمع تھا ۔