عوام کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے خلاف پھیلائی جانے والی افواہوں سے دور رہیں، حافظ طاہر محمود اشرفی

60
ہمارا دین ،ہمارا وطن اور ہماری فوج یہ ہماری ریڈ لائن ہے ۔محمد طاہر محمود اشرفی

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کورونا وباءسے نجات رجوع الی اللہ اور مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں ہے، عوام الناس مساجد کی انتظامیہ اور علماءسے تعاون کریں، عوام کورونا کی احتیاطی تدابیر کے خلاف پھیلائی جانے والی افواہوں سے دور رہیں۔

ملک کی سلامتی کے اداروں، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے ساتھ تعاون کریں۔ جمعہ کو گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹائون میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ رمضان المبارک غم خواری، ہمدردی اور محبت کامہینہ ہے، اللہ کی رحمت کے حصول کیلئے حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد ادا کریں۔ مخیر حضرات متوسط، غریب طبقے کا خیال کریں۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات آگے آئیں اور کرونا ویکسین کے حوالے سے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔