26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںعوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی اور ان کی مشکلات کا...

عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی اور ان کی مشکلات کا خاتمہ انتظامیہ کی ترجیح ہونی چاہیے ، کمشنر ساہیوال

- Advertisement -

چیچہ وطنی۔ 28 اگست (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سیدنے کہا ہے کہ عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی اور ان کی مشکلات کا خاتمہ انتظامیہ کی ترجیح ہونی چاہیے اور تینوں اضلاع کے انتظامی افسران عوام کے مسائل کے حل کے لئے پروایکٹو کردار ادا کریں۔

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ہونے والے ایک خصوصی اجلاس میں کہی جس میں چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات پر عملددرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اکرام الحق، ڈاکٹر ذیشان حنیف اور امتیاز احمد خان کھچی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ یاسر فرید،اسسٹنٹ کمشنر جنرل علیزہ ریحان، ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر شاہ ذیب، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد اور کنسالیڈیشن آفیسر رانا محمد ارشد خان نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے ڈویژن کے تمام بڑے شہروں میں تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم چلانے کی ہدایت کی اور کہا کہ مارکیٹوں سے تمام عارضی اور مستقل تجاوزات ختم کریں تاہم اس کاروائی سے ریڑھی والوں کا روزگار متاثر نہ ہو۔

- Advertisement -

انہوں نے تمام تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں روزانہ صفائی کو یقینی بنانے، تمام ایئرکنڈیشنر چالو رکھنے اور ڈاکٹروں و پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ کی خصوصی توجہ ہسپتالوں کی ظاہری حالت کی بہتری پر ہے جس پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ انہوں نے شہروں کے تمام پارکوں کی صفائی، جھاڑیوں کی کٹائی اور سروسز کی فراہمی اور بین الاضلاعی سڑکوں پر قائم تمام پٹرول پمپس پر واش رومز کو بھی صاف رکھنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری دفاتر میں موجود کنڈم گاڑیوں، خراب فرنیچر، ردی اور سوکھے درختوں کی نیلامی کے عمل کو بھی شروع کریں اور دفاتر کی صفائی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے وال چاکنگ کے خلاف کاروائی کرنے اور انہیں مٹانے کی بھی خصوصی ہدایت کی۔ کمشنر نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں قائم گائنی وارڈز کی خصوصی نگرانی کرنے اور سیکورٹی موثر بنانے کی ہدایت کی تاکہ نوزائیدہ بچوں کے اغوا کے واقعات کو روکا جا سکے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383520

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں