20.5 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںعوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں...

عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔چیئرمین وزیراعلیٰ ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی

- Advertisement -

قصور۔ 04 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ممبر صوبائی اسمبلی /چیئرمین وزیراعلیٰ ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری اور ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیرصدارت بلھے شاہ ہسپتال میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کااجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں  منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی قصور ڈاکٹر غلام مصطفیٰ سحر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل اقبال اور ہسپتال کے دیگر ڈاکٹرز و سٹاف نے شرکت کی۔اجلاس میں ہسپتال کے بجٹ، طبی آلات کی فراہمی، عملے کی کمی اور ہسپتال کی مرمت وغیرہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہسپتال کی حالت بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور ضروری فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی۔اجلاس کے بعد ڈی سی قصور عمران علی اور ایم پی اے حاجی محمد نعیم صفدر انصاری نے ہسپتال میں انفراسٹرکچر کا معائنہ کیا اور جلد از جلد مرمت کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران علی نے کہاکہ۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو بہترین، بروقت اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

- Advertisement -

عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے اس شعبے میں بہتری کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر عمران علی نے مین فیروزپور روڈ پر تجاوزات، صفائی اور ٹریفک کی صورتحال کا بغور جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو سخت ہدایات جاری کیں،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ٹریفک وارڈنز نے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والی متعدد گاڑیوں اور رکشوں کے موقع پر چالان اور جرمانے کیے جبکہ دی سی نے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنے والی گاڑیوں سے متعلق سخت برہمی کا اظہاربھی کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرقصور کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ شہری سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ خلاف ورزیوں پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔عوامی خدمت میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592206

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں