عوام کی خوشحالی انسانی حقوق میں سب سے اہم ہے، چینی صدر

112
چینی صدر

بیجنگ ۔23مئی (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ عوام کی خوشحالی انسانی حقوق میں سب سے اہم ہے اور ترقی ، عوام کی خوشحالی کے حصول کی کلید ہے۔

منگل کو چینی میڈ یا کے مطا بق چین کے تبت کےترقیاتی فورم 2023کے لیےاپنا تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے مرکزی حکومت اور پورے ملک کے عوام کی بھرپور حمایت سے تبت میں تمام قومیتوں کے کارکنوں اور عوام کی کٹھن جدو جہد کے نتیجے میں ، ہزاروں برس سے غربت میں جکڑے تبت کو مطلق غربت سے چھٹکارہ حاصل ہوا اور تبت ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ایک نسبتا خوشحال معاشرہ تشکیل دینے میں کامیاب ہو گیا۔

شی جن پنگ نے امید ظاہر کی کہ چینی طرز کی جدت طرازی کو فروغ دینے کے نئے سفر پر تبت لوگوں کو مزید خوش حال زندگی فراہم کرےگا۔اطلاعات کے مطابق یہ فورم23 مئی کو بیجنگ میں چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات اور تبت خوداختیارعلاقے کی حکومت کے زیر اہتمام شروع ہوا۔ فورم کا موضوع ہے "نیا دور، نیا تبت، نیا سفر – تبت کی اعلی معیار کی ترقی اور انسانی حقوق کے تحفظ میں ایک نیا باب” ہے۔