ملتان ۔ 07 فروری (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں سے ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی طارق سبحانی نے ملاقات کی اور ریونیو افسران کو مشترکہ کھیوٹ کی تقسیم کے سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی طارق سبحانی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عوام کی سہولت کے لیے ونڈاجات پر لاگو فیس ختم کردی ہے،خاندانی مشترکہ کھیوٹ، جائیداد و اراضی کی منصفانہ میرٹ،شفاف طریقہ سے تقسیم کا عمل پنجاب کی تاریخ کا ایک انقلابی اقدام ہے، پنجاب حکومت نے زمینوں کے تنازعات ختم کرنے کے لیے اپنی طرز کا منفرد پروگرام متعارف کروایا ہے،جائیداد کی تقسیم کے وقت اکثر نہ فرد ملتی تھی اور نہ اس زمین کا نقشہ مل پاتا تھا، مگر حکومت کی جانب کے انقلابی پروگرا” ونڈا کراؤ اور سکھ پاؤ،” تحت جو مشترکہ کھاتوں والی کو تقسیم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مالکان کی مرضی کے مطابق تقسیم کا طریقہ کار بنایا جائے گا، اس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت نے مشترکہ کھاتوں کی تقسیم کی فیس بھی ختم کر دی ہے،پنجاب حکومت کی جانب سے مشترکہ کھاتوں کی تقسیم کے لیے ایک علیحدہ سے ونگ قائم کیا گیا ہے جو صرف مشترکہ زمینوں کے کھاتوں کے حوالے سے بنایا گیا ہے، یہ ونگ مشترکہ کھاتوں کی تقسیم کو دیکھے گا۔کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ وزیرا علیٰ مریم نواز کی ہدایت پر خاندانی مشترکہ کھیوٹ کی تقسیم انقلابی پروگرام ہے۔ پلس کے مستقبل میں واضح مثبت اثرات سامنے آئینگے، مشترکہ کھیوٹ و اراضی کی منصفانہ اور شفاف تقسیم نہ ہونے سے خاندانی لڑائی جھگڑے مقدمات میں اضافہ ہو رہا تھا،مشترکہ کھیوٹ کی میرٹ، شفاف طریقہ سے کمپیوٹرائزڈ تقسیم سے خاندانی دشمنیوں ، لڑائی جھگڑوں، مقدمات کا خاتمہ ممکن ہو گا۔ ڈی سی محمد علی بخاری، ایڈیشنل کمشنر ریونیو ارشد گوپانگ ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی، صدر، شجاعباد ، جلالپور پیر والہ،ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز، ریونیو افسران و سٹاف موجود تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557042