- Advertisement -
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):جڑواں شہروں کی مویشی منڈیوں اور گلی محلوں میں عیدالاضحیٰ کے پہلے،دوسرے دن بھی جانوروں کی خریدوفروخت ہوئی اور رات گئے منڈی میں تیزی کی وجہ سے رہ جانے والوں نے مویشی خریدے۔
مویشی منڈی چوہڑ چوک ’22نمبر چونگی،ڈھوک سیداں ، سیٹلائیٹ ٹائون ‘آئی الیون مویشی منڈیوں میں جانوروں کی کمی کے باعث مجموعی طور پر قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور لوگوں نے قربانی کے جانور مہنگے داموں خریدے جبکہ گذشتہ سال کی طرح رواں برس بھی عین عید کے د ن خریداری کے شوقین بھی میدان میں نکلے اور مہنگے جانور خریدنے پر مجبور ہوئے ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477323
- Advertisement -