31.6 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںعیدالاضحی کے قریب آتے ہی وفاقی دارالحکومت میں قربانی کے جانوروں کی...

عیدالاضحی کے قریب آتے ہی وفاقی دارالحکومت میں قربانی کے جانوروں کی خریداروںیں اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی وفاقی دارالحکومت کے مختلف مخصوص مقامات پر مویشی منڈیاں لگائی جا رہی ہیں جن میں سنگجھانی، سیکٹر I-15، بہارہ کہو، لہتراڑ روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے شامل ہیں۔I-15 مویشی منڈی میں عارفوالا کے بیوپاری عبدالشکورنے اے پی پی کو بتایا کہ ہم منڈی کے قیام اور خاص طور پر پانی اور بجلی جیسی ضروری سہولیات کی دستیابی سے مطمئن ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے جانوروں کی صحت اور زندگی کے لیے پانی بہت ضروری ہے۔منڈی کے مینیجر معین خان نے روشنی ڈالی کہ مارکیٹ ایک ہزار کنال پر قائم کی گئی ہے اور انتظامات کی بہتری کے لیے اسے بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی، بجلی کی دستیابی اور مناسب حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہر تاجر کیلئے منظم طریقے سے کاروبار کے لیے 150 سے 200 مربع فٹ جگہ مختص کی گئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حفاظت کو یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع کو روکنے کے لیے اضافی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ منڈی میں دستیاب مختلف سائز کی گائے، بکری، بھیڑ وغیرہ کی قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔میانوالی کے بکرے بیچنے والے سردار شاہ نے بتایا کہ بکرے کی قیمت اس کی خصوصیات کے مطابق50 ہزار سے 3 لا 50 ہزار روپے تک ہوتی ہے۔ ایک اور فروخت کنندہ محمد عمران جو ملتان سے اپنی آئے تھے انہوں نے کہا اچھے بیل کی قیمت دو لاکھ سے 6 لاکھ تک ہے۔اسلام آباد کے رہائشی مویشی منڈی کے قیام پر پر جوش ہیں تاہم چھوٹے اور بڑے جانوروں کی زیادہ قیمتوں پر مایوسی کا اظہار بھی کرتے رہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602380

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں