22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںعیدا لاضحیٰ کے موقع پر پیشہ ور قصاب جانور ذبحہ کرنے کی...

عیدا لاضحیٰ کے موقع پر پیشہ ور قصاب جانور ذبحہ کرنے کی بھاری اجرتیں وصول کر تے رہے

- Advertisement -

اسلام آباد ۔18جون (اے پی پی):عیدا لاضحیٰ کے موقع پر پیشہ ور قصاب جانور ذبحہ کرنے کی بھاری اجرتیں وصول کر تے رہے ،بیل ذبحہ کرنے کے 20ہزار سے 30 ہزار بکرا دنبہ اور چھوٹے جانوروں کو ذبحہ کرنے کے 5سے 8ہزار لیے گئے، پہلے روز ذبحہ کرنے کی اجرت زیادہ ہونے پر لوگوں نے دوسرے روز قربانی کرنے کا پروگرام بنا یا۔عیدالاضحی ٰکے موقع پر سنت ابراہیمی ادا کرنے کے لیے لوگوں نے انتہائی مہنگے داموں جانور خریدنے کے بعد جب عید الاضحیٰ کے پہلے روز قصابوں سے ذبحہ کرنے کے لیے رابطہ کیا-

تو قصابوں کے ریٹس سن کر ہی چپ کر کے بیٹھ گئے ، شہریوں کی بڑی تعداد نے پہلے روز قربانی کرنے کا ارادہ بدل لیا یا موسمی قصابوں کی تلاش میں رہے ۔راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بیل زبحہ کرنے کے لیے 20ہزار روپے سے25ہزار چھوٹے جانوروں کے لیے 5ہزار سے 8ہزار روپے لیے گئے ۔قصابوں کی جانب سے اتنے ہائی ریٹس پر کچھ شہریو ں نے تو خود ہی تکبیر پڑھی اور زبحہ کر کے اپنی مدد آپ کے تحت گوشت بنا لیا ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477308

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں