- Advertisement -
کوئٹہ۔ 07 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان، میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ ایثار، قربانی اور اتحاد کا پیغام دیتی ہےہم سب کو اس موقع پر محروم طبقات کو یاد رکھنا چاہیے، قربانی کا جذبہ قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی بنیاد ہے ۔
عید کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان نے اپنے ایک پیغام میں اہل بلو چستان کو عید الاضحٰی کی دلی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوام کی خوشحالی اور صوبے کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ عید ہم سب کے لیے سلامتی، محبت اور امن کا پیغام لائے۔
- Advertisement -