عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے سیالکوٹ پولیس کا شہر کی مختلف شاہراہوں پر فلیگ مارچ

98
عید میلادالنبی ﷺ

سیالکوٹ۔ 29 ستمبر (اے پی پی):عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے سیالکوٹ پولیس نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر فلیگ مارچ کیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق یہ فلیگ مارچ ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر شہریوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا تھا کہ اس فلیگ مارچ کا مقصد شرپسند عناصر کی حوصلہ شکنی اور شہریوں میں احساس تحفظ اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔