عید میلاد النبی ﷺ کی آمد،ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاخصوصی صفائی آپریشن جاری

218
صفائی آپریشن

ملتان۔ 22 ستمبر (اے پی پی):ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سےخصوصی صفائی آپریشن جاری ہے۔جمعہ کو ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں مساجد اور عبادت گاہوں کی صفائی ، دھلائی و سکریپنگ کی، جامعات اور مساجد کے روٹس کو صاف کرکے چونا بھی چھڑکا گیا۔

سی ای او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کہا کہ کمپنی نے پورے ماہ ربیع الاول کے لیے صفائی پلان ترتیب دے رکھاہے،عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس و محافل کے مقامات سمیت عبادت گاہوں کے ارد گرد خصوصی صفائی کی جا رہی،12 ربیع الاول کے حوالے سے جلوسوں کے مرکزی مقامات ، سرکاری دفاتر سمیت شہر بھر میں خصوصی صفائی مہم چلائی جا رہی،شہر کی اہم شاہراوں پر صفائی سمیت چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں خصوصی صفائی سکواڈ صفائی میں مصروف ہے ،ملتان کی تمام شاہراہوں،گلی کوچوں ،چوک چوراہوں کو صاف اور خوبصورت بنا یا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پلاٹوں اور گنجان آبادیوں سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر ترجیحی بنیادوں پر اٹھائے جارہے ہیں،تاکہ12 ربیع الاول کو شہری نبی آخرالزمان حضرت محمد ﷺ کی ولادت کے اہم اور مقدس دن کو صاف ماحول میں مناسکیں۔