غذائی اشیاء کی برآمدات میں 11 ماہ کے دوران10 فیصد کمی

92
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):ملک سے غذائی اشیاء کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر10 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2023 تک کی مدت میں غذائی اشیاء کی برآمدات سے ملک کو4.365 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں غذائی اشیاء کی برآمدات سے ملک کو4.836 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،

مئی 2023میں غذائی اشیاء کی برآمدات کاحجم 445 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی کے 466 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 5 فیصدکم ہے، اپریل کے مقابلہ میں مئی میں غذائی اشیاء کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر6 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، اپریل میں غذائی اشیاء کی برآمدات سے ملک کو472 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو مئی میں کم ہوکر445 ملین ڈالرہوگیا۔