اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) منصوبہ کے تحت غربت کی شرح میں کمی منصوبہ کے دوسرے مرحلے کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔ سی پیک اتھارتی حکام کے مطابق منصوبہ دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جس میں سماجی فلاح و بہبود کے شعبوں پر خاص توجہ دی جائے گی خصوصاً غربت کی شرح میں کمی کے علاوہ زراعت,صنعت اورانفراسٹرکچر کی بہتری کو خاص طور پر ملحوظ نظر رکھا جائے گا جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو جائیں گے جس سے غربت کی شرح میں واضح کمی آئے گی، حکومتِ پاکستان سی پیک منصوبہ کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاری کی نئی راہیں ہموار ہو جائیں گی۔