27.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومضلعی خبریںغریب اور مستحق افراد کیلئے وزیراعظم پاکستان کے اقدام کے تحت رمضان...

غریب اور مستحق افراد کیلئے وزیراعظم پاکستان کے اقدام کے تحت رمضان ریلیف پیکج جاری کیا گیا ، ڈپٹی ڈائریکٹرراضیہ عاصم

- Advertisement -

سرگودھا ۔ 14 مارچ (اے پی پی):غریب اور مستحق افراد کے لیے وزیراعظم پاکستان کے اقدام کے تحت رمضان ریلیف پیکج جاری کیا گیا ہے ،جس سے اس اقدام کے تحت ہرمستحق کو 5000 روپے کی رقم مل سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ضلع سرگودھا راضیہ عاصم نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جن بی آئی ایس پی رجسٹرڈ مستفیدین نے اپنے ڈائنامک سروے کے لیے درخواست دی تھی لیکن ادائیگی کی معلومات نہیں ملی ہیں وہ ہیلپ لائن 9999 پر کال کرکے اپنی تازہ ترین صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ضلع سرگودھا راضیہ عاصم نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے ادائیگی کی سہولیات حاصل کرنے پر مستفید کنندگان قریب ترین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیمپ سائٹ یا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس جا کراپنی رقوم حاصل کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572585

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں