غزہ ، الشفا ہسپتال کے سربراہ کو عملے کے دیگر اراکین سمیت اسرائیلی فوج نے گرفتار کر لیا

gaza
gaza

غزہ ۔24نومبر (اے پی پی):غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال الشفا کے کے سربراہ اور دیگر طبی عملے کو اسرائیلی فوج نے حراست میں لے لیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق الشفا ہسپتال کےایک شعبے کے سربراہ خالد ابو سمرا نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد ابو سلمیا کو متعدد سینئر ڈاکٹرز کے ہمراہ گرفتار کیا گیا ہے۔حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر، ایک ڈاکٹر اور نرسنگ سٹاف کے دو افراد کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کرلیا ہے۔

حماس نے ایک بیان میں ڈاکٹر محمد ابو سلمیا اور طبی عملے کے دیگر افراد کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی اور دیگر عالمی تنظیموں سے اپیل کی وہ ان کی فوری رہائی کے لیے کوشش کریں۔