13.3 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی، اقوام متحدہ کی رپورٹ مضحکہ خیزہے،اسرائیلی...

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی، اقوام متحدہ کی رپورٹ مضحکہ خیزہے،اسرائیلی وزیراعظم

- Advertisement -

تل ابیب ۔14مارچ (اے پی پی):اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی سے متعلق اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ کو جھوٹ اور مضحکہ قرار دیا ہے۔العربیہ کے مطابق نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کے بارے میں اپنے بیان میں سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل ایک اسرائیل دشمن سرکس ہے اور یہ یہود مخالف، کرپٹ دہشت گردوں کی حامی اور عملاً ایک غیر متعلقہ ادارہ ہے۔

نیتن یاہو نے اپنے بیانات کے روایتی انداز میں ہولو کاسٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہولوکاسٹ کے بعد سے یہودیوں کے خلاف بدترین قتل عام میں انسانیت کے خلاف جرائم اورفلسطین کے جنگی جرائم پر متوجہ ہونے کے بجائے، اقوام متحدہ ایک بار پھر اسرائیل پر جھوٹے الزامات کے ساتھ حملہ آور ہے۔ غزہ میں نسل کشی سمیت لگائے گئے تمام الزامات مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ اقوام متحدہ نےرپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی سرزمین کے مرکزی تولیدی مرکز پر جان بوجھ کر حملہ کیا تھا۔ غزہ کا محاصرہ کر کے جانتے بوجھتے امدادی سامان کو روکا ہے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیشن نے اپنی تحقیقات میں یہ دیکھا ہے کہ اسرائیلی حکام نے جنسی اور تولیدی صحت کی دیکھ بھال کے مرکز کو منظم انداز سے تباہ کیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572391

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں