غزہ میں فوجی کارروا ئیاں نہ روکی گئیں تو حالات بے قابو ہوجائیں گے، ایران کا اسرائیل اور امریکاکو انتباہ

90
غزہ میں فوجی کارروا ئیاں نہ روکی گئیں تو حالات بے قابو ہوجائیں گے، ایران کا اسرائیل اور امریکاکو انتباہ

تہران ۔23اکتوبر (اے پی پی):ایران کے وزیر خارجہ نے اسرائیل اور امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اپنی فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر نہیں روکتا تو مشرق وسطیٰ کے حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے تہران میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا اوراسرائیل کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ اگر انھوں نے فوری طور انسانیت کے خلاف جرائم اور غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ بند نہ کیا تو کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر انہوں نے اپنی جارحانہ کارروائیاں نہ روکیں تو حالات بے قابو ہوجائیں گے ۔