26.6 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ میں 245 صحافیوں کا قتل جائز قرار دینے کا حصہ نہیں...

غزہ میں 245 صحافیوں کا قتل جائز قرار دینے کا حصہ نہیں بن سکتی، رائٹرز کی فوٹو جرنلسٹ ویلیری زنک مستعفی

- Advertisement -

لندن ۔27اگست (اے پی پی):کینیڈین فوٹو جرنلسٹ ویلیری زنک نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نیوز ایجنسی سے منگل کو یہ کہہ کر استعفیٰ دے دیا کہ یہ ادارہ اسرائیل کے پروپیگنڈے کو تقویت دے کر غزہ میں صحافیوں کے قتل میں براہ راست شریک ہے۔

العربیہ کے مطابق رائٹرز کے لیےآٹھ سال تک خدمات انجام دینے کے بعد ویلیری زنک، جن کی تصاویر نیویارک ٹائمز، الجزیرہ اور دنیا بھر کے دیگر میڈیا اداروں میں شائع ہوتی رہی ہیں، نے فیس بک پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ اب میرے لیے روئٹرز کے ساتھ تعلق برقرار رکھنا ناممکن ہو چکا ہے کیونکہ اس نے غزہ میں 245 صحافیوں کے منظم قتل کو جائز اور ممکن بنانے میں کردار ادا کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ میں اپنے فلسطینی ساتھیوں کی کم از کم اتنی تو مقروض ہوں ۔انہوں نے بتایا کہ 10 اگست کو جب اسرائیلی افواج نے غزہ سٹی میں الجزیرہ کے صحافی انس الشریف اور ان کی پوری ٹیم کو قتل کیا تو رائٹرز نے اسرائیل کے اس بے بنیاد دعوے کو شائع کیا کہ انس الشریف حماس کے رکن تھے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں