غزہ کے باشندے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں ، سعودی عرب

Gaza

ریاض ۔27فروری (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ میں جنگ سے نمٹنے کے دوہرے معیار کو مسترد کرتے ہوئے پٹی میں فوری جنگ بندی اور عالمی برادری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کا مطالبہ کر دیا۔

العربیہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے انسانی حقوق کونسل کے 55 ویں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ غزہ کے باشندے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔انہوں نے رفح پر کسی بھی اسرائیلی حملے کے تباہ کن نتائج سے بھی خبردار کیا اور انسانی حقوق کونسل کے مقاصد کے حصول کے لیے مناسب اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

یاد رہے سات اکتوبر سے جاری اس جنگ میں اب تک اسرائیلی بربریت میں 30 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔