غزہ کے فلسطینی گروپوں کا جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

77
غزہ کے فلسطینی گروپوں کا جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

رام اللہ۔9اکتوبر (اے پی پی):اسلامی جہاد تحریک کے رہنما اور اس کے سیاسی بیورو کے رکن ناصر ابو شریف کے مطابق غزہ کے فلسطینی گروپوں نے جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی دھڑوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ کو جلد روکنا ناممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل چاہتا ہے تو تمام فریق حرکت میں آسکتے تھے، تاہم اب اسرائیل مزاحمتی گروپوں سے سخت دھچکے کے بعد قیمت چکانا چاہتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قیدیوں کے معاملہ میں تبادلہ کی بات جلد مذاکرات کی میز پر لائی جائے گی۔ خاص طور پر بڑی تعداد میں اسرائیلیوں کی قید ہونے کی وجہ سے قیدیوں کے تبادلہ کا معاملہ پر پیش رفت کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی دھڑوں کے ہاتھ میں اسرائیلی قیدیوں کی بڑی تعداد کا ہونا اسرائیل کو قیدیوں کا معاملہ اٹھانے پر مجبور کرے گی۔ لیکن اسرائیل فی الحال حالیہ حملے کی سب سے زیادہ قیمت وصول کرنا چاہتا اور اس کے ساتھ جو ہوا اس کا جواب دینا چاہتا ہے۔ اس کے بعد ہی قیدیوں کے معاملہ پر بات چیت ہو سکتی ہے۔