26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ کے کسی بھی حصے پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کو مسترد...

غزہ کے کسی بھی حصے پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، فلسطینی صدر

- Advertisement -

رام اللہ۔5دسمبر (اے پی پی):فلسطین کے صدر محمود عباس نے زور دیا ہے کہ غزہ فلسطینی ریاست کا اٹوٹ حصہ ہےاور وہ اس کے کسی بھی حصے کو الگ کرنے، قبضہ کرنے، منقطع کرنے یا علیحدہ کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو مسترد کرتے ہیں۔ چینی ذرائع ابلاغ نے فلسطین کے سرکاری خبررساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز امریکی نائب صدر کملا ہیریس کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران کہی۔

فلسطینی صدر نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کو تباہی سے بچانے کی ضرورت ہے۔انہوں نےامریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی حملوں، قتل، مکانات کی مسماری اور فلسطینی باشندوں کو مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور وادی اردن کے علاقوں سے بے دخل کرنے سے روکنے کے لئے مداخلت کرے۔

- Advertisement -

فلسطینی صدر نےکہا کہ وہ بین الاقوامی قراردادوں پر مبنی دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہیں جس کا آغاز فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کی فراہمی اور بین الاقوامی امن کانفرنس کے کنونشن سے ہونا چاہیے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416747

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں