31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ ہسپتال پر اسرائیلی حملہ وحشیانہ فعل اور اس کی گہری...

غزہ ہسپتال پر اسرائیلی حملہ وحشیانہ فعل اور اس کی گہری دشمنی کا ثبوت ہے، شام

- Advertisement -

دمشق۔18اکتوبر (اے پی پی): شام نے غزہ کی پٹی میں ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے وحشیانہ فعل اور اسرائیل کی گہری دشمنی کا ثبوت قرار دیا ہے۔ شام کی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ غزہ ہسپتال پر اسرائیلی حملہ جدید تاریخ کے سب سے ہولناک مظالم میں سے ایک ہے اور یہ کارروائی تشدد اور جارحیت میں پریشان کن اضافہ ہے۔

انہوں نے اس طرح کے واقعات کے احتساب کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے مداخلت کرے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=402500

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں