13.8 C
Islamabad
جمعرات, فروری 27, 2025
ہومکھیل کی خبریںغضنفر بلال نے 17 ویں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ جیت...

غضنفر بلال نے 17 ویں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ جیت لی

- Advertisement -

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):غضنفر بلال نے 17 ویں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ جیت لی جبکہ دانیال شاہ اور انس آصف نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں حاجی صادق خان ادوزئی نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام اور ڈائریکٹر ایڈمن چوہدری احتشام احمد کے ہمراہ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن، سندھ ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے صدر علیم آغا اور پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رانا تنویر احمد کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

- Advertisement -

اول آنے والے کھلاڑی غضنفر بلال کو ایک لاکھ روپے بمعہ ونر ٹرافی سے اور دوئم آنے والے کھلاڑی دانیال شاہ کو پچاس ہزار روپے بمعہ رنر اپ ٹرافی سے نوازا گیا۔ تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں انس آصف اور ذیشان بھٹی کو بالترتیب 25 ہزار روپے اور دس ہزار روپے کیش ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اسی طرح پانچ سے آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی پانچ، پانچ ہزار روپے کی انعامی رقم سے نوازا گیا۔

لیزر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز اسلام آباد میں کھیلے گئے چیمپئن شپ کے مینز سنگلز مقابلوں میں غضنفر بلال نے 369 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ دانیال شاہ نے 356 پوائنٹس اور انس آصف نے 346 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح ذیشان بھٹی 326 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 200 سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے سندھ ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے صدر علیم آغا کی درخواست پر 18 ویں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2026ء کراچی میں منعقد کروانے کا بھی اعلان کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566489

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں