اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) غوری کلب اسلام آباد نے راوی کلب اسلام آباد کو3-1 پنلٹی ککس سے شکست دے کر آل پنجاب چوہدری رحمت علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میچ کے مہمانان خصوصی رکن پنجاب اسمبلی راجہ حنیف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر جمال ناصر تھے۔ جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں، سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن میاں نصیر احمد نے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم غوری کلب کو دس ہزار روپے جبکہ راجہ حنیف نے ونر غوری کلب کو دس ہزار اور رنر اپ راوی کلب کو پانچ ہزار روپے دینے کا اعلان کیا