غیرقانونی رکشوں کے خلاف مم کو تیز کریں،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

97
rickshaws

چنیوٹ۔ 21 دسمبر (اے پی پی):متعلقہ محکمے غیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کردیں۔ یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد آصف رضا نے ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو الطاف حسین انصاری، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اشفاق احمد، ای ٹی او مقصود احمد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122میڈم طاہرہ خان،نمائندہ ٹریفک پولیس،سی او ایم سی، انچارج سول ڈیفنس و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے جملہ افسران کوغیر قانونی طور پر رکشہ کی باڈی تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرنے، رکشوں کی رجسٹریشن، دن کے اوقات میں شہر میں ممنوعہ ہیوی ٹریفک کے داخلہ کو روکنے اور موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کے لازمی استعمال پر عملدرآمد کویقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔\