غیرمعمولی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والےطلباو طالبات کے وظائف کےلئے 35 سے 40 ہزار درخواستیں موصول ہوتی ہیں ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے درخواستوں کو نمٹانے کادورانیہ کم کیاجاسکتاہے، مرتضی سولنگی

Murtaza Solangi
Murtaza Solangi

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات وپارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہاہے کہ غیرمعمولی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والےطلباو طالبات کے وظائف کےلئے 35 سے 40 ہزار درخواستیں موصول ہوتی ہیں ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے درخواستوں کو نمٹانے کادورانیہ کم کیاجاسکتاہے۔

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سینٹر کامران مرتضی اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات وپارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے ایوان کو بتایا کہ کو غیر معمولی کارکردگی پر وظائف دیئے جاتے ہیں جن کے سالانہ 35 سے 40 ہزار کیسز طلبا کے وظائف کے لیے آتے ہیں جن کی جانچ پڑتال پہ وقت لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارچ سے ستمبر تک نتائج کا اعلان ہو رہا ہوتا ہے اس لیے یہ تعداد بڑھ جاتی ہے۔ عام طور پر 45 دن میں کیسز مکمل ہونے کی صورت میں ادائیگی کر دی جاتی ہے۔