غیرملکی کارکنوں کی جانب سے زرمبادلہ اپنے ممالک بھجوانے پر کوئی فیس عائد نہیں کی گئی ،سعودی وزارت خزانہ

103

ریاض ۔ 23 جنوری (اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے کہاہے کہ غیرملکی کارکنوں کی جانب سے زرمبادلہ اپنے ممالک بھجوانے پر کوئی فیس عائد نہیں کی گئی ہے۔اس سے قبل زرائع ابلاغ میں سعودی مجلس شوریٰ کی ایک تجویز کی خبر آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ سعودی حکومت غیرملکی کارکنوں کی جانب سے زرمبادلہ اپنے ممالک بھجوانے پر 6فیصد کی شرح سے فیس عائد کرنے پر غور کررہی ہے۔سعودی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے غیرملکی کارکنوں کی جانب سے زرمبادلہ اپنے ممالک بھجوانے پر کوئی فیس عائد نہیں کی گئی ہے۔