غیر ملکی مقررین، سابق و حاضر سروس سفارتکاروں، حکومتی نمائندوں اورآرمڈ فورسز آفیسرز کا سیمینار سے خطاب

58

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی)فارن پالیسی سے متعلق ملکی و بین الاقوامی ماہرین نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) نے پاکستان کو علاقائی ملکوں کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے، توانائی بحران پر قابو پانے اور دو عالمی طاقتوں روس اور چین کے ساتھ روابط مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم کر دیا ہے۔ یہ بات منگل کو یہاں سنٹر فار گلوبل اینڈ سٹرٹیجک سٹڈیز (سی جی ایس ایس) کے زیر اہتمام سیمینار سے غیر ملکی مقررین، سابق و حاضر سروس سفارتکاروں، حکومتی نمائندوں اورآرمڈ فورسز آفیسرز نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین سی جی ایس ایس لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظہیر الاسلام نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی و عالمی امور میں اہم پلیئر کی حیثت سے ابھر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے وسطی ایشیاءاورجنوبی، مغربی ایشیاءاور جنوبی ایشیاءکے سنگم پر واقع ہے۔