فارن فنڈڈ گھڑی چور کے غنڈوں کا صحافیوں اور ڈی ایس این جی آپریٹر پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

150
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پروٹوکول آفیسرپی آئی ڈی مقبول احمد کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ گھڑی چور کے غنڈوں کا صحافیوں اور ڈی ایس این جی آپریٹر پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ دراصل غنڈہ گرد، انتہا پسند ٹولا ہے جو اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی میڈیا کو جیلوں میں ڈالتا تھا،ہڈیاں اور پسلیاں توڑتا تھا،اغوا کرتا تھا،گولیاں مارتا تھا اور اب بھی حملہ آور ہے۔