اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 367.9 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20.5 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 305.3 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔
مارچ میں فرانس سے ترسیلات زرکاحجم 40.5 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 34.7 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 38.3 ملین ڈالرتھا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔