فرانس نے ہیلی کاپٹر بردار جہاز روانہ کردیا

France
France

پیرس ۔21نومبر (اے پی پی):فرانس نے اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والوں کے علاج کے لیے ہسپتال کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہیلی کاپٹر بردار جہاز غزہ روانہ کیا ہے۔

ایکس پر اپنی پوسٹ میں فرانسیسی وزیر دفاع سیباسٹین لیکورنو نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر جہاز 40 بستر، 2 آپریٹنگ کمروں پر مشتمل ہے۔ہیلی کاپٹر بردار بحری جہاز ڈکسمیوڈ چند دنوں میں مصر پہنچ جائے گا۔