فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے عظیم سپوتوں اوران کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں،ڈاکٹر عثمان انور

77
Dr. Usman Anwar
Dr. Usman Anwar

لاہور۔18جنوری (اے پی پی):سانحہ سیشن کورٹ لاہور کی28 ویں برسی پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہدائے پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں،سانحہ سیشن کورٹ کے شہدا پولیس کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں تازہ رہے گی۔

آئی جی نے کہا کہ پنجاب پولیس 1650 سے زائد شہدا کی امین اور ان کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، ملک و قوم کی حفاظت، دہشت گردوں کے خلاف پنجاب پولیس کا ہر سپاہی فرنٹ لائن فورس ہے۔انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔

ترجمان کے مطابق1997ء میں آج ہی کے دن پنجاب پولیس کے 14 افسران و اہلکاروں نے سیشن کورٹ لاہور میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا، شہید ہونے والوں میں 02 سب انسپکٹرز، 01 اے ایس آئی اور 11 اہلکار شامل تھے۔