34.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومزرعی خبریںفروٹ فلائی کے حملہ کی وجہ سے پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار...

فروٹ فلائی کے حملہ کی وجہ سے پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں 90فیصدتک کمی ہو جاتی ہے، ترجمان محکمہ زراعت پنجا ب

- Advertisement -

اوکاڑہ۔ 12 ستمبر (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجا ب کے مطابق پھل کی مکھیاں پھلوں اور سبزیوں کو نقصان پہنچاتی ہیں جس کی وجہ سے پیداوار میں 90فیصدتک کمی ہو جاتی ہے۔ صوبہ پنجاب میں پھل کی مکھی کی چار اقسام پائی جاتی ہیں اوریئنٹل پھل کی مکھی،آڑو کی مکھی،خربوزہ کی مکھی اوربیر کی مکھی۔تمام مکھیوں کا دوران زندگی تقریبا ایک جیسا ہوتا ہے۔

مارچ سے لے کر نومبر تک ان کی تعدادزیادہ ہوتی ہے۔مادہ مکھی پھل کے چھلکے میں انڈے دینے والی سوئی چبھو کر بھورے سفید رنگ کے انڈے دیتی ہے۔کچھ دنوں کے بعد ان انڈوں میں سے سفید اور لمبوتری سنڈیاں نکل آتی ہیں جوگودے میں داخل ہو کر اسے کھاتی ہیں۔جب یہ سنڈیاں پورے قد کی ہو جاتی ہیں تو پھل کے چھلکے میں سوراخ کر کے با ہر نکل آتی ہیں اور زمین پر گر جاتی ہیں بعدازاں یہ سنڈیاں زمین میں داخل ہو کر کو یا کی شکل میں تبدیل ہو جا تی ہیں۔

- Advertisement -

کو یا سے پر دار مکھیاں نکل کر زمین سے با ہر آجاتی ہیں اور اس طرح اس کیڑے کی افزائش نسل جاری رہتی ہے۔کاشتکار ترشاوہ پھل کی نر مکھی کو کنٹرول کرنے کے لئے فیرومون (میتھائل یوجینال) استعمال کریں جو ترشاوہ پھل کی نر مکھی کے لیے بے حد کشش رکھتا ہے۔ نر مکھی کو کنٹرول کرنے کے لئے سپینوسیڈ2 فیصد اورمیتھائل یوجینال51فیصد کا پیسٹ بحساب5 سے 6گرام فی پودا تنے کے اوپر ایک میٹر کی اونچائی پر ایک ایکڑ میں 5سے10 پودوں پر لگائیں اور یہی عمل 3سے 4 ہفتوں کے بعد دوبارہ دوہرائیں۔میتھائل یوجینال10حصے اور میلاتھیان یا سپینوسیڈ زہر کا ایک حصہ اکٹھے ملاکر محلول تیار کیاجاتا ہے۔

خربوزہ کی مکھی کے نر کے لئے Cue Lureکشش رکھتا ہے اس لئے سبزیوں میں Cue Lure والے پھندے استعمال کئے جائیں۔ Cue Lureکی مقدار 95فیصداور سپینوسیڈ کا 5فیصد محلول تیار کیا جائے۔ پروٹین ہائیڈرو لائی سیٹ کی قلیل مقدار بھی مادہ مکھی کو بہت زیادہ کھینچتی ہے۔ پروٹین ہائیڈرو لائی سیٹ میں کسی زہر کو ملا دیا جاتا ہے اور مادہ مکھیاں اس زہرآلود پروٹین ہائیڈرولائی سیٹ کوکھاتے ہی مر جاتی ہے۔

سپینوسیڈ0.02فیصد اور پروٹین ہائیڈرو لائی سیٹ99.8فیصد کا بیٹ (Bait)آدھا لٹر 3.5سے4.5لٹر پانی میں ملا کر ایک ایکٹر میں ہر دوسرے پودے پر ایک سے ڈیڑھ مربع میٹر جگہ پر سپاٹ سپرے کریں۔ پھل لگنے سے پکنے تک 10سے 15دن کے وقفہ سے 3 سے 4 مرتبہ سپرے کریں یاپروٹین ہائیڈرو لائی سیٹ 300ملی لٹر + میلاتھیان 30ملی لٹر+پانی9.67 لٹر ملا کرکل 10 لٹر محلول تیار کر لیا جاتا ہے جس سے 100 پودوں پر سپرے کیا جا سکتاہے۔

کسی بھی باغ میں اس محلول کا استعمال صرف پچاس فیصد پودوں پر کیا جائے۔ ترشاوہ باغات میں 10 دن کے وقفہ سے جولائی سے دسمبراور فروری سے اپریل تک کیا جاتا ہے۔تیا ر شدہ پھل اور سبزی کو جلد ی تو ڑ لیں اور جنسی پھندے لگا کر مکھیوں کو تلف کریں۔چنائی کے بعد پھل کو 60 منٹ کے لئے 5 فیصد نمک کے محلول میں رکھیں جس سے پھل کی مکھی کے انڈے مر جائیں گے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389685

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں