28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںفری لانسرز کے حوالے سے پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے،...

فری لانسرز کے حوالے سے پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے، محمد اورنگزیب

- Advertisement -

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فری لانسرز کے حوالے سے پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کرنٹ اور ڈویلپمنٹ دونوں محاذوں پر نمایاں فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا۔ جمعرات کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہماری آئی ٹی کی برآمدات 3.5 ارب ڈالر ہیں جس کو 7 سے لے کر 8 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے جو فنانسنگ ہونی چاہئے تھی وہ نہیں ہوئی، چھوٹے کاروبار کے لیے بینکوں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، گزشتہ چند ہفتوں سے ہماری گورنر سٹیٹ بینک اور پاکستان بینکرز ایسوسی ایشن کے ساتھ اس حوالے سے میٹنگز ہوئی ہیں، ان میٹنگز میں زراعت، آئی ٹی اور ایس ایم ایز کے لیے فنانسنگ پر بات چیت ہوئی، ان شعبہ جات کے لیے بجٹ سبسڈیز کے تحت بھی رقوم مختص کی گئی ہیں، ایس ایم ایز کے فرسٹ لاس کی گارنٹی حکومت دے گی، اسی طرح ایکسپورٹ فنانسنگ کا شعبہ اب ایگزم بینک کو منتقل ہونے جا رہا ہے جس سے ایس ایم ایز کو فائدہ پہنچے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=476000

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں