سمبڑیال۔ 24 جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریكٹر محكمہ زراعت سمبڑیال نے كہا ہے كہ گندم کےکاشتکار گوبھ كے مرحلہ پر الرٹ رہیں اورفصل گوبھ پر آجائے توکاشتکار نائٹروجن کا استعمال بند کردیں۔اسسٹنٹ ڈائریكٹر محكمہ زراعت نے کہا کہ25 سے 30 دن تک سٹہ تنے کے اندر ہی پروان چڑھتا رہتا ہے اس دورانیے کو گوبھ کہا جاتا ہے اورجب فصل کی عمر 75 سے 80 دن کی ہوتی ہے
تو گوبھ کا مرحلہ مکمل ہوتا ہے جس کے بعد ایک بڑا پتہ نمودار ہوتا ہے جسے فلیگ لیف کہتے ہیں اورمذکورہ فلیگ لیگ کے نمودار ہوتے ہی اس میں لپٹا ہوا سٹہ بھی باہر آجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب فصل گوبھ پر آجائے توکاشتکار نائٹروجن کا استعمال بند کردیں، گوبھ کی حالت میں عموماً تیسرا پانی لگتا ہے اس لئے اس سٹیج پر پانی ضرور لگانا چاہیے ، اس گوبھ کے مرحلے پر کاشتکار پوٹاش اورمائیکرو نیوٹرینٹس کا استعمال کریں ،امائینو ایسڈکے ساتھ فنجی سائیڈ ملا کر سپرے كریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=550953